ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :اطمینان  بخش جواب  حاصل نہ ہونے پر  گردن کاٹ کر فرار ہوا ملزم ابھی تک لاپتہ

بھٹکل :اطمینان  بخش جواب  حاصل نہ ہونے پر  گردن کاٹ کر فرار ہوا ملزم ابھی تک لاپتہ

Tue, 02 Apr 2019 21:01:30    S.O. News Service

بھٹکل:02؍اپریل (ایس او نیوز) مطمئن بخش جواب نہیں ملنے پر مشتعل فرد نے اپنے ایک شناسا کی گردن کاٹ کر فرار ہوا شخص گزشتہ ایک ہفتہ سے لاپتہ ہونے کاواقعہ ہاڈولی علاقے کے آروکی میں پیش آیا ہے۔

ملزم کی شناخت ماستی گوئیدا گونڈا بتائی گئی ہے۔ چھری کی مارسے شدید زخمی وٹھل راما مراٹھی (42)  کی جان خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ فی الحال صحت یابی کی طرف مائل ہونےکی جانکاری ملی ہے۔ ملزم ماستی نے اپنے بیٹے امیش کے متعلق وٹھل سے پوچھا کہ میرا بیٹا امیش کہاں ہے؟َ تو وٹھل نے جواب دیا کہ تیرا بیٹا اوپر نہیں گیا ہے بلکہ  نیچے گیا ہے۔ دیہی زبان میں اوپر جانے کامطلب ہوتاہے مر کر سورگ میں جانا۔ ملزم جواب کو غلط مفہوم میں لےکرغصہ میں وٹھل کی گردن پر چھری چلا اور چھری وہیں کھیت میں پھینک کر فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولس ملزم ماستی کی تلاش میں ہے۔ واقعہ کو لے کر مقامی کمری مراٹھی طبقہ میں سخت برہمی پائی جارہی ہے اور پولس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کی تلاش کر سخت سزا دیں۔ معاملے کو لےکر مضافاتی پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔ ایس آئی روی کی قیادت میں جانچ جاری ہے۔ اس سلسلے میں سی پی آئی گنیش کے ایل کا کہنا ہےکہ پولس ملزم کی تلاش میں سرگرداں ہے ، ہمیں یقین ہے کہ ملزم بہت جلد ہماری تحویل میں ہوگا۔


Share: